’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ آج کا میچ اچھا ہوگا، دونوں ٹیموں کے لئے اہم میچ ہے لیکن کراچی کو لازمی جیتنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا کنگز کیلئے آج کا میچ ڈو آر ڈائی کے مترادف ہے۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ آج کا میچ اچھا ہوگا، دونوں ٹیموں کے لئے اہم میچ ہے لیکن کراچی کو لازمی جیتنا ہوگا۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کراچی کو آج کا میچ جیتنا ہی پڑے گا اور وہ جیت بھی سکتے ہیں، جس طرح عامر بالنگ کر رہا ہے، ایماد وسیم بھی بہت اچھی فارم میں نظر آرہا ہے۔ باقی کے کھلاڑیوں کو زمہداری سے کھیلنا ہوگا اور اگر آج وہ اچھا کھیل گئے تو جیت انکی ہوگی۔ اسلام آباد میں ایلکس ہیلز بھی اگیا ہے تو کراچی کومشکل ضرور ہوگی۔ انکی بیٹنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے، اس لئے کراچی کو بہت اچھی بالنگ کرنی ہوگی۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کو جیتنا ہے تو ایسا میچ کھیلنا ہوگا، ٹیم کو پرفارم کرنا ہوگا۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کو زمہداری لینی ہوگی ورنہ ہو سکتا ہے کراچی باہر ہوجائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ میں 7ویں نمبر پر آصف علی آتا ہے تو یہ چیزیں دیکھ کے چلنی ہوگی کراچی کو کہ انکی بیٹنگ کتنی مضبوط ہے اور اب تو ایلکس ہیلز بھی آگئے ہیں جو کراچی کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ کراچی کی بالنگ میں زیادہ تجربہ نہیں ہے صرف عامر ہی ایک ایسا ہے جو مشکل بنا سکتا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے۔