ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور قلندرز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز نے  پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔ پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے 5 میں فتح حاصل کی جب کہ صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری  جانب ملتان سلطانز بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ملتان سلطانز بھی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 4 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور اس نے ہوم گراؤنڈ کا بہترین فائدہ اٹھایا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 3 میں فتح اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 کراچی کنگز اب تک سب سے زیادہ 7 میچز کھیل چکی ہے اور جس میں اس نے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبرز پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز میں سے صرف ایک پر ہی کامیابی حاصل کر سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری یعنی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer