(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر احمد خان کو عہدے سے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان کی جگہ میاں فاروق نذیر کو نیا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کردیا گیا۔
نگراں پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا، انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔میاں فاروق نذیر کو نیا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے آئی جی جیل خانہ جات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔