وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بری خبرسنادی

 وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بری خبرسنادی
کیپشن: Musadik Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک (Musadik Malik) نے  روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں تیل مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے، استحکام سے متعلق معاملات پر جن لوگوں کے پاس اتھارٹیز ہیں انہیں بھی غور کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ روپے پر دباؤ بڑھتا رہا تو آئندہ تیل مہنگا ہوسکتا ہے، روس سے تیل کی درآمد پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ عدم استحکام کی وجہ سے ہوا ہے، موجودہ غیریقینی صورتحال میں ملک چلانا بہت بڑی بات ہے۔

مصدق ملک نے سوال کیا کہ اسحاق ڈار سے پہلے کس کس کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے؟ ڈار سے پہلے جن لوگوں کے پاس اختیار ہے ان کو بھی غور کرنا چاہیے ، کبھی لگتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوگئی کبھی لگتا ہے کہ بحال ہوگئی ، کبھی لگتا ہے کہ استعفے منظور ہوگئے کبھی کہا جاتا ہےمستعفی نہیں ہوئے۔