(شہزاد) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا ہے، خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 29 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 18 ہزار 250 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 875 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
برینٹ کروڈ آئل 114 ڈالر 51 سینٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔