ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی کیلئے اپنی پسند کا نمبر حاصل کرنا ہوا آسان  

registration plate
کیپشن: registration plate
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کےحوالے سے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ۔ شوقین افراد اضافی رقم دے کر ایڈوانس سیریز کا نمبر حاصل کرسکیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق شوقین افراد اضافی رقم دے کر اپنی گاڑی کے لئےکوئی بھی نمبر کسی بھی ایڈوانس سیریزسےخرید سکیں گے۔

 اس حوالے سے ڈائرکٹرجنرل محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول رضوان شیروانی نے سٹی فورٹی ٹوسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ایڈوانس سریز کا نمبرخریدنے کےلئے شہریوں کونمبرکی اخری 3نیلامیوں کی رقم کے برابرفیس ادا کرنا پڑے گی۔ تاہم آن لائن نیلامی میں پرکشش نمبر 999سے کم کرکے 38 کئے جائیں گے۔ جبکہ آن لائن نیلامی میں بچ میں جانے والے نمبرز بھی خریدے جاسکیں گے ۔ یہ نمبر شہری پہلے دفتر میں آکر نیلامی میں بچنے والے نمبرکا اخری 5 سریزکی اوسط رقم دے کراپنے نام کرسکین گے۔ جبکہ سیمی اٹریکٹو نمبرز اپنے نام کرنے کےلئے شہریوں کواخری 3نیلامیوں کی اوسط کے برابر فیس ادا کرنا ہوگی۔