ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، نئے الاؤنس کا اعلان

Disparity Reduction Allowance
کیپشن: Disparity Reduction Allowance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، خیبر پختونخواہ حکومت نے  15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ۔

وزیرخزانہ خیبر پختونخواہ تیمورسلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کو پیکج دیا جا رہا ہے، الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے سے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری فنانس کے ساتھ میٹنگ کی ہے، اس حوالے سے فنانس ڈپارٹمنٹ جلد فائل ورک مکمل کرلے گا اور حتمی منظوری کے لیے فائل وزیراعلیٰ کے پی کو بھیجی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منظوری کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان باضابطہ اعلان کریں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ نوٹیفکیشنز پر عمل کیا جائے گا۔

واضح رہے حکومت نے گذشتہ ماہ کے آغاز میں کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer