نوبل ایکس چینج گلبرگ سے گرفتار ملزمان بارے اہم انکشافات

Nobel Exchange Gulberg
کیپشن: Nobel Exchange Gulberg
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) نوبل ایکسچینج گلبرگ سے گرفتار  حوالہ ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنیوالے ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ 

 ذرائع کے مطابق نوبل ایکسچینج گلبرگ سے گرفتار ہونیوالے ملزمان اعجاز، میاں منور اپنے بیٹوں کیساتھ ملکرغیرقانونی کاروبار کر رہےتھے، ملزمان نوبل ایکسچینج کمپنی میں ملازم تھے، مشکوک حرکات کی وجہ سے کمپنی مالکان نے نکال دیا تھا۔ 

کمپنی مالکان نے ملزمان کو 4 ماہ قبل نوٹس بھجوا کر کمپنی سے فارغ کیا تھا، کمپنی مالکان میاں شبیر، عاصم بھٹی نے ایف آئی اے گوجرانوالہ کو ایک درخواست دی تھی، درخواست میں ملزمان کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی۔

 درخواست کے مطابق ملزمان نے اشرفی ٹاور میں نوبل ایکسچینج کمپنی کی جعلی برانچ کھولی جہاں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرتے رہے، کمپنی مالکان کی درخواست پر ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کی اور چھاپہ مار کر ملزمان اعجاز، میاں منور کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے کروڑوں کی ملکی وغیرملکی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer