رانافاران یامین: 80 سالہ شخص پھسل کرزخمی ہونے کے بعد گھر میں پڑا پڑا دم توڑ گیا۔ ہمسایوں نے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع کی۔ دروازہ توڑ کر لاش نکالی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق کھاڑک نالہ غازی ٹاؤن میں ایک گھر سے 80 سالہ شخص کی 2 دن پرانی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت کے ظفر شاہ ولد عبد الرحمن کے نام سے ہوئی۔
ظفر شاہ گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا ۔ آثار وشواہد کے مطابق ظفر شاہ واش روم میں پھسل کر زخمی ہوگیا اور گھر میں کوئی نہ ہونے پر مدد کے لئے بھی کوئی نہ پہنچا۔ زخمی ظفر شاہ واش روم میں پڑا پڑا دم توڑ گیا ۔ دو دن بعد گھرسے بدبو آنے پر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی۔