ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین سڑکوں پرنکل آئے، ’وزیراعلیٰ پنجاب‘ کا پتلا نذر آتش

سرکاری ملازمین سڑکوں پرنکل آئے، ’وزیراعلیٰ پنجاب‘ کا پتلا نذر آتش
کیپشن: Apca Protest lahore.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وفاق میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے بعد پنجاب کے ملازمین نے بھی کمر کس لی، ایپکا  کا ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ ،وزیراعلیٰ پنجاب کا پتلا بھی نذر آتش کردیا گیا۔

 وفاق میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پنجاب کے ملازمین بھی میدان میں آگئے ہیں ،ایپکا حاجی ارشاد گروپ کی جانب سے " جاگ اے جاگ سرکاری ملازم " کے نام سے لاہور میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا  گیا ہے۔جس کے تحت آج ٹھوکر نیاز بیگ پر تمام صوبائی محکموں کے ملازمین نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین نے  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔

احتجاجی مظاہرین نے تنخواہوں اور  پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا  اور  ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس،سکیل ریوائز،عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے بھی صدائے حق بلند کی گئی۔ واضح رہے کہ ایپکا نے حکومت پنجاب کو 28 فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor