ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، ایک ہی روز ریکارڈ 347 وارداتیں

 لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، ایک ہی روز ریکارڈ 347 وارداتیں
کیپشن: lahore crime.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:کراچی کے بعد لاہور میں  بھی جرائم خطرناک حد تک بڑھ گئے، شہر میں ایک ہی دن  میں 347 وارداتیں  رپورٹ ہوئی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ  ہوا ہے جس میں  28 فروری کو  316 اور  یکم مارچ کو 347 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق شہر  میں ایک ہی دن میں ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں 4 دکانیں اور ایک گھر لوٹ لیا،  2  موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی اور 50  چوری کی گئیں جب کہ 7 گاڑیاں بھی چرائی گئیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں اسٹریٹ کرائم کی 21 اور چوری کی 257 وارداتیں ہوئیں،  چوری کی وارداتوں میں شہری ایک کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئےجبکہ راہزنی کی وارداتوں کے دوران 15 لاکھ روپے سے زائد کا کیش چھینا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کے قتل کے بعد چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات بھی اجرتی قاتلوں کے ذریعے کرائی گئی جس میں میاں بیوی اور ان کی 2ماہ کی بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor