ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوسف رضا گیلانی نےحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دے دی

یوسف رضا گیلانی نےحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے۔

قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی جنرل نشست کا نتیجہ آگیا۔ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے، حکومت نے نتیجہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے کو ہی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سب سے بڑا اور اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔یوسف رضاگیلانی کو169ووٹ ملے،عبدالحفیظ شیخ164ووٹ حاصل کرسکے،قومی اسمبلی میں7 ووٹ ضائع ہوگئے، کل  340ووٹ کاسٹ ہوئے۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی سےخواتین کی سینیٹ نشست جیت گئی، اسلام آبادسے خواتین کی نشست پرفوزیہ ارشد کامیاب ، پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشدکو174ووٹ ملے۔ن لیگ کی فرزانہ کوثرنے161ووٹ حاصل کئے۔

 سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer