ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شردھا کی عمر کتنی؟سالگرہ پر والد سے کیا مانگا؟

شردھا کی عمر کتنی؟سالگرہ پر والد سے کیا مانگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شردھا کپورپر قسمت مہربان ہے کیونکہ انہوں نے جس فلم میں بھی اداکاری کی اس کو مداحوں نے خوب سراہا،ان کی منفرداداکاری ہی ان کی پہچان ہے، اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے والد اداکار   شکتی کپور سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شردھا کپور کو آج اتنی مقبولیت حاصل ہوچکی ہے کہ ان نام بالی ووڈ کے میگا سٹار کے ساتھ کام کرنے کی پیشکس ہوچکی ہے، اپنے اس کیریئر میں شردھا کپور  متعدد کامیاب فلمیں کی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا،اداکارہ کی اداکاری پر ان کو ایوارڈز سے بھی نوازا کیا، شردھا نے گزشتہ دنوں اپنی 34 ویں سالگرہ منائی اور اس خوشی کے موقع پر اپنے والد اداکار شکتی کپور سےخواہش کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور نے اپنی 34 ویں سالگرہ خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں منا ئی،اس کے ساتھ ساتھ وہ مالدیپ میں کزن کی شادی کی تقریبات کو انجوائے کررہی ہیں جبکہ اداکارہ کے اہلخانہ کے لوگ بھی ہمراہ ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہناتھا کہ شکتی کپور کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اور اگلی بار بھی ان کی بیٹی ہی بننا چاہیں گی۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ والد سے سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی ترک کرنے کی خواہش کی تھی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer