سابق صدر آصف علی زرداری نےمہر غلط لگادی

سابق صدر آصف علی زرداری نےمہر غلط لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپرز ضائع ہو گیا، آصف زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری بھی پہنچے، زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا دی،آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوگیا،آصف زرداری کی ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی،آصف زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کر دیا گیا، سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آصف زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کی کے باعث مہر غلط لگی،ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سجا ہوا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ تحریک انصاف کے میاں شفیق آرائیں نےکاسٹ کیاجبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈالا،علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگا دیا ہے ، دو بیلٹ باکس پارلیمنٹ ہاؤس میں رکھے گئے ہیں، کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں پہنچے تو اس موقع پرحکومتی اراکین نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔ وزیراعظم کی اسمبلی میں موجودگی کے دوران پیپلز پارٹی ارکان نے نعرے بازی کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نعرے بازی نہ کرنے کی ہدایت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer