ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں کورونا بے قابو،سکول بند

تعلیمی اداروں میں کورونا بے قابو،سکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وفاقی کالونی میں تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کی وجہ سےسکول کو دس روز کیلئے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کورونا ٹیسٹ کروانے پر تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے باعث سکول کو دس روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ طالبات طیبہ مصطفی ،ثمینہ اور صمیہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔مذکورہ طالبات کلاس دہم میں زیرتعلیم ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے متاثرہ طالبات کو کورون ٹائن میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈسٹرکٹ اہجوکیشن اتھارٹی کیمطابق کورونا رپورٹ منفی آنے پر طالبات سکول دوبارہ سکول آئیں گی۔دوسری جانب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چڑڑ پنڈ میں دہم کی طالبہ لائبہ ریاض بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہے جس پر سکول انتطامیہ نے طالبہ کو گھر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer