ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرامہ "دل نا امید تو نہیں" کو پیمرا کانوٹس، اداکارہ پھٹ پڑیں

 ڈرامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈرامہ " دل نا امید تو نہیں" کو پیمرا کی جانب سے ٹوٹس موصول ، جس پر  اداکارہ یمنا زیدی کا  کہناہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پیمرا نے  ڈرامہ کے مشمولات کے خلاف نوٹس کیوں جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنا نے گذشتہ ہفتے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ  "اس ڈرامے میں ہدایتکاروں کی جانب سے  اٹھائے گئے نکات بہت اہم ہیں۔جس پر میں بہت مایوس تھی۔ پیمرا نے منگل کےروز  ڈرامہ  ' دل نا عمید تو نہیں' بنانے والوں کو ایک نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرامہ میں دکھایا گیا مواد "نامناسب" ہےجبکہ ڈرامہ پروڈکشن کو مواد کی جائزہ لینے اور اتھارٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اس میں ترمیم کرنے کے لئے پانچ دن کا وقت دیا گیا تھا۔

اداکارہ یمنا نے کہا ، "اگر ہم سرکاری اسکولوں ، اپنی گلیوں اور دیہاتوں میں ہونے والی باتوں کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں تو ، ہمیں صرف ایک بچے کے ساتھ ہونے والی [بدقسمتی] کے بارے میں خبریں سنائی دیں گی۔ پیمرا نے کہا کہ دل نا عمید تو نہیں کی دوسری ، تیسری اور چوتھی اقساط  قابل اعتراض مناظر ، گالی گلوچ اور غیر مہذبانہ اشاروں پر مشتمل ہے۔جس کی وجہ سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اداکار عمیر رانا نے بھی پیمرا کے نوٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دل نا امید تو نہیں لوگوں کو انسانی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

اس ڈرامے میں وہاج علی ، یاسرہ رضوی ، نادیہ افگن اور سمیہ ممتاز مرکزی کردار ادا کر رہے  ہیں۔ اس میں انسانی اسمگلنگ اور بچوں سے بدسلوکی جیسے سماجی امور کے بارے میں بات کی گئی ہے جبکہ ڈرامہ کو آمنہ مفتی نے تحریر کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer