(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے نئی کاریں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ملازمین کے لئے10 نئی کاریں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری ارسال کی ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو پول کے لئے 5 کلٹس گاڑیاں اور 5 ٹویوٹا کاروں کی ضرورت ہے, ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ خزانہ کو لکھا ہے کہ ان گاڑیوں کی خریداری کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پول میں پروٹوکول ڈیوٹی کے گاڑیاں کم ہیں، لہذا نئی گاڑیاں خریدنے کے لئےفنڈز جاری کئے جائیں،،پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ یہ 10 نئی گاڑیاں بیوروکریسی کو دی جائیں گی۔
ایک طرف حکومت اس مہم پر عملدآمد کراونا چاہتی ہے تو دوسری طرف خود ایسے فیصلے کررہی ہےجن سے سادگی مہم کی دھجیاں اڑای جارہی ہیں، نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلے سے کفایت شعاری اور بچت مہم کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
واضح رہے کہ بچت مہم کے تحت موجودہ حکومت نے لگژری گاڑیوں کی نیلامی کی تھی،نیلام کی جانے والی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول اور غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کے استعمال ہوتیں تھی،ان گاڑیوں میں 8 جدید بی ایم ڈبلیو، 4 مرسیڈیز بینز، 16 ٹویوٹا کرولا، ایک ہنڈا، 3 سوزوکی اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی شامل تھیں۔
اب پنجاب حکومت نے اس کے مترادف پالیسی اپناتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیوروکریٹس ملازمین کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔