ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود نے ڈاکٹر مراد راس سے استعفے کا مطالبہ کردیا

 رانا مشہود نے ڈاکٹر مراد راس سے استعفے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے پیف سکینڈل پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیف میں کرپشن پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس مستعفی ہوں، پیف کے اداروں کی تعداد 12ہزار سے 4700ہو گئی ہے، نیب اس کی انکوائری کرے ۔

رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کے دن پیف کے سٹاف کو یرغمال بنا کر ریکارڈ کو ٹمپر کیا گیا، فرضی بچے ظاہر کرکے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کوسخت سزا ملنی چاہیئے، تعلیم کا نعرہ لگانے والوں نے طلبا کے فنڈز بند کر دیئے ہیں، پنجاب کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، ہرہفتہ ان کی کوتاہیوں کو بے نقاب کریں گے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پیف کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں بھی بات کریں گے،  ادارے کو تباہ کسی صورت نہیں کرنے دیں گے ۔

واضح رہےکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت 2لاکھ 87 ہزار بچہ سکولوں سے غائب ہے، متعلقہ سکولز، این جی اوز اور سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سامنے آ گئی۔پیف کے تحت جعلی بچوں کوریکارڈمیں ظاہر کرکے سالانہ 1 ارب 10کروڑ روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت ماہانہ فی بچہ 550روپے کے حساب سے متعلقہ سکول، این جی اوز کو پڑھانے کا ادا کرتی رہی، بچے سکولوں سے غائب کی رپورٹ آنے کے باوجود پیسے دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے.

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےپارٹنرسکولوں میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد میں تضاد اورفیسوں کی ادائیگی کےمعاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےانکوائری کےاحکامات جاری کیےہیں،تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات کےبعد پیف انتظامیہ نےریکارڈ کو تبدیل کرانا شروع کردیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer