(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پانچویں جماعت کے سکول بیسڈ امتحان کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، ڈیٹ شیٹ کے مطابق پانچویں جماعت کا سکول بیسڈ امتحان 5 مارچ سے شروع ہوگا۔
ذرائع کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پانچویں جماعت کے سکول بیسڈ امتحان کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی،یونیفارم ڈیٹ شیٹ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے لئے جاری کی گئی ہے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق پانچویں جماعت کا سکول بیسڈ امتحان 5 مارچ سے شروع ہو گا جو 16 مارچ تک جاری رہے گا، رزلٹ 31 مارچ کو سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈکر دیا جائے گا۔
پیک حکام کے مطابق دوران امتحان بچوں کو چھٹی نہیں ہوگی، بچوں کو باقاعدگی سے سکول آنا ہوگا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا رش میں کمی کیلئے موبائل سکول بس چلانے کا منصوبہ التواء کا شکارہوگیا، موبائل سکول کا آغاز یکم اپریل سے کیا جانا تھا، موبائل بسوں نے ان علاقوں میں جانا تھا جن علاقوں میں سکول نہیں ہیں۔