ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے معروف سکول سے طالبعلم کی لاش بر آمد

لاہور کے معروف سکول سے طالبعلم کی لاش بر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) لاہورمیں وحدت روڈ سے نجی اسکول کے واش روم سے اٹھارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے، اسکول انتظامیہ کے مطابق لڑکا طبعی موت مرا ہے۔

وحدت روڈ،پرائیویٹ سکول کے واش روم سے طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد نعیم 12 ویں جماعت کا طالبعلم اور نواں کوٹ کا رہائشی تھا، محمد نعیم کل رات سے غائب تھا،لاش سکول کے واش روم سے ملی۔

پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی کیوں کہ بچے کے منہ سے جھاگ بھی نکل رہی تھی اور جسم پر کوئی تشدد کے نشانات بھی موجود نہیں، تاہم مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ 
اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق ورثا نے رات پونے 4 بجے اغوا کی درخواست جمع کروائی تھی،موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔ پولیس نے موقف دیا کہ پولیس رات گئےتعلیمی ادارےپہنچی مگرانتظامیہ نےدروازےہی نہ کھولے ۔ اس تناظر میں معاملہ مشکوک ہوگیا ہے، یہ سکول انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئےبھی  ایک بہت بڑا سوال ہے کہ بچہ رات کو سکول میں کیسے پہنچا؟ جب واقعہ رونما ہورہا تھا تو انتظامیہ اس بارے میں کیسے لاعلم رہی اور پولیس کے پہنچنے پر انتظامیہ نے دروازے کیوں نہیں کھولے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا ہے کہ نعیم کی موت کی وجوہات جاننےکیلئےتحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے شہریوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا جہاں سکول کی پرنسپل اور سکول کے مالک پر اسرار طور پر جاں بحق ہو ئے، دونوں کی لاشیں واش روم سے برآمد ہوئی تھیں۔ پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی اسکول مالک کا مران اور پرنسپل نازیہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی تھیں.

 پولیس موقع پر پہنچی تو متوفی کامران کا بھائی عدنان دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر چکا تھا.اسپتال میں عدنان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی گزشتہ روز غائب تھا وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اُس کی تلاش کے لیے سکول گیا جہاں انہوں نے دو ساتھیوں کے ہمراہ باتھ روم کا دروازہ توڑا تو اس میں اس کے بھائی کامران اور پرنسپل نازیہ اقبال کی لاشیں پڑی تھیں.پولیس کے مطابق دونوں پراسرارا طور پر جاں بحق ہوئے ہیں.


 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔