تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں: عاقب جاوید

تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں: عاقب جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہبازعلی) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے تین میچوں میں شکست کی وجہ حریف ٹیمو ں کی جانب سے اچھی کرکٹ کھیلنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کھلاڑی مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں، امید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں موثر حکمت عملی اپنا کرکھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔

عاقب جاوید نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے اور جو ٹیم پریشر میں مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترے، کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑیوں کو شکست سے گھبرانے کی بجائے مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں، ٹاپ آرڈر اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب ہوجائیں تو باؤلرز کو اس کا دفاع کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 16واں میچ آج قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا، لاہور قلندرز اب تک ملتان سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی سے اپنے میچ ہارچکی ہے، تینوں میچوں میں ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer