(زین مدنی ) معروف گلوکار عاصم اظہر نے پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے دوران ماحول سازگار رکھنے کا طریقہ بتادیا۔
ٹوئٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے مقابلوں کے دوران مذاق کرنے کا ایک تعین طے کرتے ہوئے کچھ نکات شیئر کردیئے جن پر عمل کر کے میچز کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پہلے پوائنٹ میں لکھا کہ جب آپ کی ٹیم جیتے تو آپ دوسری ٹیم پر کھل کر میمز شیئر کرتے ہیں لیکن جب آپ کی ٹیم ہارے تب بھی آپ برہم نہ ہوں۔ دوسرے پوائنٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ کرکٹ سے متعلق شہروں پر لطیفے درست ہیں لیکن شہروں کے حوالے سے نسل پرستانہ جملے یا تبصرے ناقابلِ برداشت ہیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ان پوائنٹس پر عمل کیا جائے تو باقی سب چِل ہے۔
Few important points to maintain healthy PSL banter:
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 1, 2020
- when your team wins and you make jokes on other teams, don’t get heated when it happens to you too
- city jokes are ok related to cricket only
- racist remarks/jokes about cities are not ok
baaki chill hai enjoy