ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستے اتوار بازار مہنگے ہوگئے

سستے اتوار بازار مہنگے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) شہر میں قائم اتوار بازار شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے، جوہر ٹاؤن اتوار بازار میں عام مارکیٹ کی نسبت نرخ میں زیادہ فرق نا ہونے سے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

عام مارکیٹ کی نسبت جوہر ٹاؤن اتوار بازار کے نرخ میں کچھ زیادہ فرق نہیں جس سے شہری پریشان دکھائی دئیے، مارکیٹ میں ٹماٹر سمیت بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ٹماٹر 110 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 112 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح اتوار بازار میں پیاز 20، بینگن 50، آلو 10 اور ادرک 160 روپے کلو تک فروخت ہوتے رہے۔

شہریوں نے حکومت سے سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔