میڈیکل افسران کی سینئر رجسٹرار کے عہدے پر ترقی

میڈیکل افسران کی سینئر رجسٹرار کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوھدری: طویل عرصہ سے ترقی کے منتظر میڈیکل افسران کو ترقی مل گئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری  ہیلتھ کی فائل سینئر رجسٹرار کی خالی سیٹوں پر میڈیکل افسران کو ترقی دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں میڈیکل افسران کی سینئر رجسٹرار گریڈ اٹھارہ کی خالی سیٹوں پر ترقیوں کا عمل مکمل ہوگیا۔

مجموعی طور پر چھ سو انسٹھ میڈیکل افسران کی ترقی پر غور کیا گیا۔  کارڈیالوجی میں انیس ، میڈیسن سترہ ، انستھزیا میں سترہ ، جنرل سرجری میں چودہ ، پیڈیاٹرک میں تیرہ ، پیڈیاٹرک سرجری میں نو ، ریڈیالوجی میں سات ، نفرالوجی اور ای این ٹی میں چھ چھ ، کارڈیک سرجری ، نیوروسرجری ،پیڈز کارڈیالوجی میں سینئر رجسٹرار کی پانچ پانچ سیٹوں پر ترقی دی گئی ہے۔

سائیکاٹری ، آفتھلمالوجی میں چار چار ، پلاسٹک سرجری میں تین اور یورالوجی ، نیورالوجی اور ڈرماٹالوجی میں سینئر رجسٹرار کی دو دو سیٹوں پر ترقی دی گئی ہے۔