سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حساس ادارے کی کارروائی۔ لاہور سے دبئی سمگل کی جانے والی 4کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی دھر لی گئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے لاہور سے دبئی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاہور کا مسافر لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 سے سمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ مال روڈ پر موجود اسماء کرنسی ایجنسی کا لیاقت علی4 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
جس پر ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو پی آئی اے کا ملازم ملک سلطان کرنسی سمیت لائونج تک لایا۔ جس پر حساس ادارے نے کرنسی سمیت دونوں ملزمان کو دھر لیااور مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔