ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا کول مائن  میں دم گھٹنے سے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 محسن نقوی کا کول مائن  میں دم گھٹنے سے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کے علاقے میں کول مائن  میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کرتے ہوئے کہا کہ  افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔  جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ محسن نقوی مزید نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوارخاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کوئلے کی کان مین زہریلی گیس بھر جانے کے سبب 11 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور سنجدی کی ایک کان میں مزدور گہرائی میں کوئلہ نکالنے کا کام کر رہے تھے۔چنک کان میں گیس بھرنے لگی اور مزدوروں کو باہر نکلنے کی مہلت ہی نہیں ملی۔