(علی رامے)بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری،نئے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کی سرکاری تنخواہ میں اضافہ بنیادی تنخواہ پر نہیں ہوگا ،سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پینشن میں 15 فیصد اضافے کی تجاویز شامل ہیں،اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب نے حکومت کو تجاویز دے دی ہیں۔