جنید ریاض : پنجاب حکومت نے لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے 2 مزید سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سے قبل برکت مارکیٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہر کا پہلا ٹرانسجینڈر سکول ہے،تحصیل سٹی کے بعد تحصیل رائیونڈ اور تحصیل واہگہ میں بھی سکول بنایا جائے گا، خواجہ سراؤ ں کو مفت کتابیں اور سٹیشنری بھی دی جائے گی ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں خواجہ سراؤ ں کی تعداد زیادہ ہے وہاں قریب ترین علاقہ کے سکول کا انتخاب کیا جائے،اس حوالے سے تحصیل رائیونڈ اور تحصیل واہگہ میں بھی سکول بنایا جائے گا، جہاں رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا جس میں پانچ ہزار روپے وظیفہ اور پانچ ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا جائے گا۔
وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی،خواجہ سراؤ ں کو یونیفارم ،اسٹیشنری اور مفت درسی کتب حکومت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔پنجاب کے بعد خواجہ سراؤں کیلئے ملتان میں بھی سکول بنایا گیا ہے۔