ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب پورے پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ "فخر" نہیں رہیں، اداکارہ ثنا

اب پورے پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی :پاکستانی معروف اداکارہ ثنا نواز کا ٹاک شو میں بات کرتے  کہنا ہے کہ " اب پورے پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ "فخر" نہیں رہیں۔"

 تفصیلات کے مطابق   اداکارہ ثنا کا اصلی نام ثنا نواز ہے، تاہم انہوں نے فخر امام سے شادی کے بعد اپنے نام کے آگے فخر لگایا تھا لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہوجانے پر اب وہ پرانے نام سے پہچانی جاتی ہیں۔ثنا اور ان کے شوہر فخر امام نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ" دونوں نے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور وہ اپنے شادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں,بعد ازاں اداکارہ نے متعدد انٹرویوز میں بھی طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور مبہم انداز میں انہوں نے شوہر کی مبینہ بے وفائی کو اس کا سبب قرار دیا تھا۔ 

حال ہی میں میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ طلاق ہوجانے کے کئی ماہ بعد دونوں کے درمیان دیگر معاملات بھی طے پاگئے اور لاہور کے یونین کونسل نے انہیں طلاق کے کاغذات بھی جاری کردیے ہیں۔اب اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں مسکراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "ان پر پورے پاکستان کو فخر ہے کہ اب وہ "فخر" نہیں رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ "ان کی فٹنیس کا کوئی خفیہ راز نہیں، وہ ورزش کرنے سمیت دوسرے کام کرتی ہیں، اس وجہ سے وہ فٹ نظر آتی ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ"انہیں اپنی فٹنس پر اس وقت فخر ہوتا ہے جب شوبز شخصیات سمیت عام لوگ انہیں سراہتے ہوئے ان سے صحت مند اور جوان رہنے کا راز پوچھتے ہیں جب کہ انہیں اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب دوسرے ان کی دیکھا دیکھی ورزش کرنے لگتے ہیں۔"

 ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ" وہ ہمیشہ اس بات کی قائل رہی ہیں کہ خواتین کو امیر افراد سے شادی کرنی چاہئیے۔"انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ" پیسہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اگر شادی کے بعد جن جوڑوں کے پاس پیسہ نہیں ہوگا تو ان کی شادی اور محبت جلدی ختم ہوجائے گی، اس لیے وہ ہمیشہ خواتین کو مشورہ دیتی ہیں کہ امیر افراد سے شادی کی جانی چاہیے۔" اداکارہ نے واضح کیا کہ "وہ یہ بلکل نہیں کہتی ہیں کہ غریب افراد سے شادی نہ کی جائے، کوئی اگر کسی سے محبت کرتا ہے تو کرتا رہے لیکن یہ یاد رکھے کہ پیسے کی بہت اہمیت ہے۔ثنا نواز کے مطابق وہ پیسے اور محبت میں سے پیسے کا انتخاب کریں گی کیوں کہ زندگی کو آگے بڑھانے میں اس کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔"ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ" نواز ان کے والد کا نام ہے اور وہ شادی سے قبل ثنا نواز ہی کہلاتی تھیں لیکن رشتے میں بندھنے کے بعد وہ فخر ہوگئی تھیں۔"