جمال الدین :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر سعد پر تشدد کے مقدمے میں پانچ ملزموں کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
تھانہ نصیر آباد پولیس نے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ڈاکٹر سعد سے اظہار یکجہتی کیلئے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز میں ہسپتال میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملزموں نے ڈاکٹر سعد پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے اسکی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ملزموں میں خلیل احمد، عمران خلیل، کامران، ولید اور میاں حسن شامل ہیں۔ عدالت نے پانچ ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔