ویب ڈیسک: لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملزمہ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت13 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔
عدالت نے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود تمام ملزم خواتین جیل میں رہیں گی۔ جیل میں یہ خواتین طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں رہیں گی۔ غروب آفتاب کے بعد تمام ملزم خواتین کو جوڈیشل کسٹڈی میں جیل کے زنانہ حصہ میں رکھا جائے گا۔
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر ان خواتین کو 8جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔