ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل گلگت کی کارروائیاں، جنسی ہراسگی میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔ملزمان کو گلگت سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ذوالفقار علی اور ریاض احمد شامل ہیں، اس کے علاوہ اشتہاری ملزم ریاض احمد گزشتہ سال سے روپوش تھا۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔