ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی حکومت کیوں گرائی گئی؟شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

Shah mehmood quraishi
کیپشن: Shah mehmood quraishi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی تحریک انصاف نے لاہور کے لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، سابق وفاقی وزیرداخلہ شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے حکمران امریکی ایما پر پالیسی بناتے رہے۔ 

 ہماری حکومت نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ، جب ایبسلوٹلی ناٹ کہتے ہیں تو اس کی قیمت بھی ادا کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سر جھکا کر نہیں سراٹھا کر فیصلے کیے ہیں، عمران خان نے کرسی کی قربانی دی لیکن قوم کو جھکنے نہیں دیا۔ 

 ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان روس گئے انہوں نے کہا سستا پیٹرول دیں گے۔ روس نے کہا ہم دنیا سے سستی گندم بھی آپ کو فراہم کریں گے۔ ہم نے روس کا آمادہ کیا، پر عمران خان واپس آئے تو حکومت ہی گرادی گئی۔ 

 انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان اپنے لیے سستا تیل اور گندم لے رہا تھا یا پاکستان کے لیے؟ بتاؤ روس سے مذاکرات کیا عمران خان اپنے لیے کررہا تھا؟ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرول بم گرادیا گیا ہے، کیا عوام خاموش رہیں گے۔ 

 آج پیٹرول 200 روپے سے زائد کا فروخت ہورہا ہے۔ کراچی سے خیبر تک عوام نے اس حکومت کی معاشی پالیسی مسترد کردی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ افراط زر 25 سے 30 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

 یہ لوگ تو مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے۔ پوچھتا ہوں آج مہنگائی مارچ کرنے والے کہاں غائب ہیں۔ ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود سبسڈی دی۔ عمران خان نے واضح کہا عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالوں گا۔