(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت میں تبدیلی کی ہوا ایک بار پھر چل پڑی،شفقت محمودنے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا،طبی وجوہات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا، اس لئے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے،بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،نئے آنے والے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافےکےخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی لبرٹی چوک پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی کے ہمراہ یاسمین راشد سمیت مقامی قیادت بھی موجود ہے۔