ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی ٹی کے فائنل پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

ڈی پی ٹی کے فائنل پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان
کیپشن: DPT Result
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاکٹر آف فزیوتھراپی کے فائنل پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیابی کا تناسب 96 اعشاریہ 68 فیصد رہا ،پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے اپنے نام کر لیں۔نوٹیفکیشن کےمطابق 11 کالجوں کے 241 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 233 امیدوار پاس جبکہ آٹھ فیلقرار پائے۔

کامیابی کا تناسب 96.68 فیصد رہا۔ پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی سرینہ خان نے 703/800 نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کی مریم نے 696 نمبر لے کر دوسری اور راولپنڈی میڈیکل کالج کی کرینہ فاطمہ سجاد نے 691 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔