(علی ساہی)پنجاب بھرمیں مینول چالاننگ ختم کردی گئی،35 اضلاع میں چالان بکس ختم کرکے 7 سو پاکٹ سائز پرنٹرز آن لائن ایپ سے منسلک کردیے گئے ہیں جبکہ پیر سے لاہور میں ای چالاننگ کے آغاز کےلئے 22سو پرنٹر دیے گئے ہیں۔
پنجاب بھرمیں مینول چالاننگ ختم کردی گئی ہے۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک سید عباس شاہ کا کہنا ہے کہ 35 اضلاع میں چالان بکس ختم کرکے چالاننگ کےلئےان آن لائن ایپ کے ساتھ پرنٹرز منسلک کرکے وارڈنز کودے دیے گئے ہیں۔
35 اضلاع میں وارڈنز کو7 سو پاکٹ پرنٹر دیے گئے ہیں۔پیر سے لاہور میں ای چالاننگ کے لئے 22سو پرنٹردیے گئے ہیں ۔پیر سے لاہور میں مرحلہ وار ای چالاننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
سب سے پہلے گلبرگ سیکٹر میں ای چالاننگ کے لئے پاکٹ پرنٹر کے استعمال کےلئے2 دن کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ای چالاننگ سے کرپشن اور جعلی چالاننگ کا عمل ختم ہوجائے گا۔تمام وارڈنز کی لائیو لوکیشن اور چالاننگ کی لوکیشن لائیو ان لائن موجود ہوگی،جو بھی چالان ہوگا تمام ڈیٹا ہیڈ آفس میں مانیٹر کیا جائے گا۔لاہور میں رواں ماہ ای چالاننگ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔