ائیرپورٹ پر ملازم نے گدھا گاڑی پر آنے کی اجازت مانگ لی

ائیرپورٹ پر ملازم نے گدھا گاڑی پر آنے کی اجازت مانگ لی
کیپشن: Islamabad airport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پٹرول کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ایئر پورٹ ملازم نے گدھا گاڑی پہ آنے کی اجازت مانگ لی ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے ملازم آصف اقبال نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو درخواست بھیجی  کہ بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں، اس لیے مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

 آصف اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتنی مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی ہے جبکہ فیول الاؤنس اور پک اینڈ ڈراپ دونوں فراہم نہیں کی جا رہی۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملازم کی درخواست صرف میڈیا اسٹنٹ سے زیادہ کچھ بھی نہیں جبکہ ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ ملازم کا خط محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لکھا گیا ہے۔