موٹرسائیکلوں کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟خریداروں کیلئے بڑی خبر

Yamaha company new price pakistan
کیپشن: Yamaha new price pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)عوامی سواری موٹرسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہرشے کو متاثر کیا جس کے باعث عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، غریب عوام کی سوار بھی مہنگی ہوگئی ہے، یاماہا نےموٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے ضروریات زندگی کی ہرشے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے،مہنگائی کے ماروں کے لئےموٹر سائیکل بھی مہنگی ہوگئی، مہنگے پٹرول کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری جبکہ عام شہری کی سواری موٹرسائیکل بھی اب عام نہیں رہی۔

حال ہی میں ہنڈا اٹلس، سوزوکی،میٹرو ، یونائینڈ  اور روڈ پرنس نے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتیں بڑھائیں جس کے بعد  جاپانی کمپنی یاماہا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا۔

یاماہا کی جانب سے رواں سال میں اب تک تین بار قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے اور پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے اب تک کی قیمتوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ یاماہا بائیکس کی نئی قیمتیں فوری طور پر لاگو ہوں گی۔

 کمپنی نے فروری 2022 میں پہلا اضافہ کیا تھا جس کے بعد اپریل میں 10 ہزار 500 جبکہ فروری میں 12ہزار کا اضافہ کیا تھا۔موٹرسائیکل ڈیلرشپ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ 

حکومتی رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں بائیک مینوفیکچرنگ کو 94 فیصد تک مقامی بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتنی بار بار اور اتنے بڑے مارجن سے اضافہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer