لاہورمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہورمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
کیپشن: load shedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صارفین کے لئے وبال جان بن گئی۔

تفصیلات کے مطا بق کمپنی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور بوسیدہ ترسیلی نظام پر بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سات گھنٹے تک جا پہنچاہے۔لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار تین سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کمپنی کو فراہمی چار ہزار تین سو میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا گیا ہے۔

لیسکو کو ایک ہزار میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس سے مختلف علاقوں میں بد ترین لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے، شہر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات ا سامنا ہے۔لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے سات گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ سسٹم پر بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہونے لگی، بجلی کی بار بار بندش سے صارفین کی الیکٹرانکس اشیاء جلنے لگی ہیں، دوسری جانب لیسکو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔