وزیراعظم نےپیٹرول مہنگا کرنے کی اصل وجہ بتادی

وزیراعظم نےپیٹرول مہنگا کرنے کی اصل وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرول اورگیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیوں کیا ؟ وزیر اعظم شہبازشریف نے اصل وجہ بتادی۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے  ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لیے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے،ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کیے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی،غربت میں کمی لانے کےلئے ملک میں تعمیر نو کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

ایک سوال کے جواب پر شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پریعنی 15 ماہ بعد ہوں گے، ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے،عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے۔