ویب ڈیسک: حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر مکمل عملدرآمد کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مکمل ختم نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسے فی لیٹر سسبڈی دی جا رہی ہے۔ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر سسبڈی 9 روپے 32 پیسے بردداشت کر رہی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر سسبڈی 8 روپے 8 پیسے دی جا رہی ہے۔ مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر سسبڈی مکمل ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔ حکومت نے ابھی تک سسبڈی مکمل ختم نہیں کی گئی۔ خیال رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔