ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشا پاشا نےغلط فہمی کے شکار مداح کی طبیعت صاف کردی

Mansha Pasha
کیپشن: Mansha Pasha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اداکارہ منشا پاشا کے ایک ننھے بچے سے کھیلنے کی ویڈیو پر غلط فہمی کا شکار مداح کی طبیعت صاف کردی،اداکارہ منشا پاشا کی  پوسٹ پرایک صارف نےسمجھا کہ یہ بچہ ان کااپناہے۔

 تفصیلات کےمطابق منشا پاشا نے جبران ناصر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دونوں ایک ننھے بچے سے کھیل رہے ہیں۔ اداکارہ منشاپاشا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی ہوگا دنیا میں جسے بچے پسند نہ ہوں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ منشا پاشا کی  پوسٹ پرایک صارف نےسمجھا کہ یہ بچہ ان کااپناہےاوران خیالات کا اظہار کیا کہ ’ماشاءاللہ بہت جلدی بہت تیزی سے ہوا ہے یہ۔

اداکارہ نے بھی اس کمنٹ پر ملیکا نامی صارف کی طبیعت صاف کردی، انہوں نے کمنٹ میں بتایا کہ بُلٹ ٹرین نہیں ہے ، یہ کسی اور کا بچہ ہے۔

واضح رہے کہ روان برس اپریل میں منشا پاشا نے جبران ناصر سے سادگی سے منعقدہ ایک تقریب میں نکاح کیا تھا۔

منشا پاشا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے جبران ناصر نے سوشل میڈیا سائٹس پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ’الحمداللہ سادہ سی ایک تقریب میں گھر والوں کی موجودگی میں ہم نے نکاح کرلیا ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ  فلم ’لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں ساتھ ہی وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی حصہ لے چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)