ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کا ہم شکل سوشل میڈیا پر چھا گیا

شاہ رخ خان کا ہم شکل سوشل میڈیا پر چھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے غیرمعمولی مشابہت رکھنے والا لڑکا   ابراہم قادری سوشل میڈیا پرخوب توجہ حاصل کررہا ہے۔
شوبزسیلیبرٹیز سے مشابہت رکھنے والے افراد کیلئے سوشل میڈیا  ایک  اہم پلیٹ فارم ہے جہاں وہ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ  اپنے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ایسا ہی ایک لڑکا جس کا  تعلق بھارت سے  ہے جو شاہ رخ خان سے کافی مشابہت رکھتا ہے سوشل میڈیا پر  چھا رہا ہے۔  ابراہیم قادری کے ٹک ٹاک پر 13 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پرانہیں 42 ہزار افراد فالو کرتے ہیں۔


ابراہیم قادری کی  شاہ رخ کے گانوں اور فلمی مناظرپر بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز اورانسٹاپوسٹس  ان  کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کی جاتی ہیں۔

ابراہیم قادری کے علاوہ بھی   متعدد پاکستانی، بھارتی و انٹرنیشنل سیلبرٹیز سے مشابہت رکھنے والے افراد سامنے آچکے ہیں۔  ایمن خان کی ہم شکل کے چرچے بھی سوشل میڈیا پر  وائرل ہوئے۔اور حال ہی میں بالی ووڈ اداکاریہ ایشوریہ رائے سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والی  آمنہ عمران نے بھی سوشل میڈیا پرخوب توجہ حاصل کی۔