ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی صفائیاں شروع ہو گئیں

Commissioner Lahore visit
کیپشن: Commissioner Lahore visit
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:"خدمت آپکی دہلیز پر"پروگرام کےتحت صفائی کاعمل  جاری، کمشنر لاہور  نے سبزی منڈی لاہور کا دورہ کیا اورصفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کےمطابق  کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمدعثمان نے سبزی منڈی لاہور کےدوران"خدمت آپکی دہلیزپر" کےتحت جاری  صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمدعثمان کاکہناتھاکہ  سبزی منڈی اور ارد گرد کے علاقہ میں روزانہ و باقاعدہ صفائی کو چیلنج سمجھا جائے،ایل ڈبلیو ایم سی روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اور کچرا اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی  ہے۔کمشنر لاہورکامزید کہنا تھاکہ اعداد و شمار کےمطابق خدمت آپکی دہلیز پر کے دوران کوڑا اٹھانے میں اضافہ ہوا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی کو افرادی قوت  و مشینری وسائل مہیا کیے جا رہےہیں۔سبزی منڈی کے اندر صفائی کو مارکیٹ کمیٹی یقینی بنائے،ایل ڈبلیو ایم سی پورا تعاون کریگی۔کمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمدعثمان نےقریبی پناہ گاہ اور ویکیسی نیشن سنٹر کے ارد گرد بھی صفائی کا جائزہ لیا۔