سٹی 42: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ حرا مانی نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا لی.
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حرا مانی نے اب تک کئی ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیاہے. انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک مارننگ شو سے کیا تھا جس کے بعد ان کو اداکاری کا موقع ملا۔ اپنی بہترین اداکاری کی بدولت حرا پاکستانی ڈراموں میں کافی مقبول ہیں۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی سوئی حرامانی کے بازو میں گئی تو حرا مانی پریشان ہوگئیں۔ انہوں نے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ویکسین لگوانے پر اتنا درد کیوں ہورہاہے؟ انجکشن سے ہونے والی درد کو کم کرنے کیلئے حرا مانی نے گنگنا کر اپنا درد دور کردیا۔
View this post on Instagram