ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہوا سے چھوٹا طیارہ الٹ گیا

Islamabad Airport
کیپشن: Islamabad Airport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بارش کے بعد  تیز ہوا چلنے سےاسلام آباد  ائیر پورٹ پر کھڑا ایک چھوٹا طیارہ الٹ گیا، جبکہ کچھ مقامات سے چھت کی سلینگ بھی ٹوٹ کر گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد اسلام آباد میں تیزہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایک چھوٹا طیارہ الٹ گیا،جس سے طیارے کے ایک پر کو نقصان پہنچاہے، تیزہوا سے اسلام آباد ایئر پورٹ کا ایک دروازہ اور دو کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں جبکہ بارش سے امیگریشن ہال کی چھتیں بھی ٹپکتی رہی ، جس کے باعث کمپیوٹر و دیگر قیمتی سامان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

واضح  رہے کہ  اسلام آباد ،راولپنڈی،جہلم اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے  گرمی کا زورٹوٹ گیا،گرمی سے مرجھائے چہروں پر بہار آگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer