سائبرکرائم ونگ نےسابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترکوطلب کرلیا

سائبرکرائم ونگ نےسابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترکوطلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترکو ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نے5جون کوطلب کرلیا،شعیب اخترکوپاکستان کرکٹ بورڈکی شکایت پرطلب کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کےخلاف بیان بازی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو مہنگی پڑ گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے شعیب اختر کو طلب کرلیا،شعیب اختر کو 5جون کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب کیا گیا ہے،شعیب اخترنےسوشل میڈیاپرپی سی بی کےسسٹم کیخلاف بیان بازی کی تھی۔ان کا کہناتھا کہ لاہور پی سی بی کے انٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں۔

سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نےمڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے حق میں آواز بلند کی تھی، جس پرسابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے قانونی مشیر پی سی بی تفضل رضوی اور لیگل ڈیارٹمنٹ پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ شعیب اختر نے تفضل رضوی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق سپیڈ سٹار کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا، تفضل رضوی نے شعیب اختر سے 10 کروڑ روپے ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کیا اور سائبر کرائم کے لیے ایف آئی اے میں درخواست بھی دی تھی۔

 قبل ازیں انہوں نےپاکستان سپر لیگ فائیو کو جاری رکھنے کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہناتھا کہ اگر کورونا وائرس کراچی یا لاہور کے کسی سٹیڈیم میں پھیل جاتا تو تصور کریں کہ اس کے بعد کیا ہوتا۔  پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کافی تاخیر سے کیا جسے پہلے ہی ختم کردینا چاہئے تھا مگر اسے جاری رکھتے ہوئے احمقانہ غلطی کی گئی اور پورا یقین ہے کہ اگر ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات سامنے نہ آتیں تو یہ ٹورنامنٹ جاری رکھا جاتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer