پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ناپید

 پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ناپید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ناقص پلاننگ، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ناپید، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے پاس موجود انجکشن " ایکٹی مرا" کا محدود سٹاک بھی ختم، شدید علیل مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

  حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے دعوؤں کے برعکس کورونا کے شدید علیل مریضوں کی جان بچانے کیلئے انتہائی موثر انجکشن ایکٹی مرا مارکیٹ میں ناپید ہوگیا ہے، انجکشن ایکٹی مرا کا سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے پاس موجود محدود سٹاک ختم ہوگیا ہے اور انجکشن بنانے والی بین الاقوامی دوا ساز کمپنی روش کے پاس بھی سٹاک موجود نہیں۔

ذرائع کے مطابق انجکشن ایکٹی مرا شدید علیل مریضوں کی زندگی بچانے میں بہت موثر ہونے کے باوجود اس کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور حکومت کی جانب سے بروقت کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس سے انجکشن ناپید ہوا۔

واضح رہے کہ  ملک میں کورونا وبا ہر روز بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 1688 ہوگئی ہے۔کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار 86 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان 779 اور آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 688 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران لاہور میں مزید 817 شہریوں کےکورونا وائرس میں مبتلا ہونےکی تصدیق ہوئی ہےجبکہ7 اموات ہوئیں، 81 روز کےدوران لاہور میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 14ہزار510 اور 212 اموات ہوچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer