بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان  کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا،ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جاۓ گا۔


ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔

واضح رہے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مختلف ممالک میں پھنسی ہوئی ہے ان میں اکثر کو واپس لایا گیا ہے بقیہ کو لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے،یہ پروازیں امریکا،برطانیہ ،یورپی ممالک اور خلیجی ممالک کیلئے چلائی گئی ہیں۔

 یاد رہے ملک میں  اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer