پنجاب کی گاڑی قرض کے ایندھن پر چلانے کی تیاری

پنجاب کی گاڑی قرض کے ایندھن پر چلانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں گزشتہ دس سال کی نسبت ڈویلپمینٹ کے شعبہ میں سب سے زیادہ قرض اورمالی امداد لینے کی تیاریاں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے غیر ملکی ڈونرایجنسی سے رجوع کرنے میں تیزی، نئے مالی سال کے دوران1 کھرب 36 ارب کا قرض لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

      

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت کونقصان ہونے کے باعث ملکی خسارہ بڑھ چکا ہے، پنجاب حکومت کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ نئے مالی سال میں حکومت کی نظرغیر ملکی ڈونر ایجنسیز کی طرف مرکوز ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پنجاب میں گزشتہ دس سال کی نسبت ڈویلپمینٹ کے شعبہ میں سب سے زیادہ قرض اور مالی امداد لینے کی امید ظاہر کی گئی ہے، پنجاب میں نئے مالی سال کےدوران پراجیکٹ کی بنیاد پر 96 ارب روپےکا قرض لینے کی تجویز زیرغور ہے۔

 

پنجاب میں غیر ملکی ڈونرز کی مدد سے جاری مختلف پروگراموں  پر41 ارب روپے کا قرض لینے کی تجویز ہے، پی اینڈ ڈی بورڈ نے نئے مالی سال میں غیر ملکی امداد اور قرض سے متعلق تجاویز کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔  

دوسری جانب پاکستان پرمزید قرض چڑھنے کو تیار، حکومت  پنجاب نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ مالی سال  کے لئے وزرات خزانہ نے 15ارب ڈالرقرض لینے پرغورشروع کردیا، پاکستان پرقرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھنے لگا ہے،  قرضوں اورسود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا خزانہ خالی ہو گیا ہے۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  بین الاقوامی اداروں، کمرشل بینکوں اور غیرممالک سے قرضہ لے گی، نیا قرضہ پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے حاصل کیا جائے گا، پاکستان کا مقامی قرضوں کا حجم 42 ارب ڈالر،مجموعی قرضے 85 ارب ڈالرسے تجاوز کرچکے ، آئندہ سال میں حکومت کا قرضوں پر سود کی ادائیگیوں  کے لئے 3200 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قرض ادائیگیوں کا حجم5سے 6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer